گوجرانوالہ میں ہیڈ قادر آباد میں شگاف ڈالنے کیلئے چھوٹا دھماکا کیا گیا

Gujranwala: A small explosion was carried out to create a crack in the Qadirabad headquarter

گوجرانوالہ میں ہیڈ قادر آباد کے قریب شگاف ڈالنے کی ابتدائی کارروائی انجام دی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق، ہیڈ قادر آباد کے مقام پر شگاف ڈالنے کے لیے ایک چھوٹا دھماکا کیا گیا ہے۔

دریائے چناب کے خانکی ہیڈ ورکس پر شدید سیلابی صورتحال برقرار ہے۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق، دریائے چناب میں خانکی پر پانی کا بہاؤ 10 لاکھ کیوسک سے تجاوز کر چکا ہے، جبکہ ہیڈ ورکس کی ڈیزائن کردہ گنجائش 8 لاکھ کیوسک ہے۔

ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ شدید سیلابی ریلے کی وجہ سے ہیڈ ورکس کے ہائیڈرولک ڈھانچے کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

READ  کراچی: پارکنگ پر سیل دکانیں کھولنے کا حکم، دکانداروں کو گاڑیاں سڑک پر ناکھڑی کرنے کا حکم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں