اقوام متحدہ نے پاکستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے 6 لاکھ امریکی ڈالر کی ہنگامی امداد جاری کردی ہے۔
یو این سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے نیویارک میں میڈیا کو بتایا کہ یہ رقم ہنگامی امدادی فنڈ سے متاثرین کی فوری ضروریات پوری کرنے کے لیے فراہم کی گئی ہے۔
پاکستان میں گزشتہ دس روز کے دوران بارشوں اور سیلاب سے 400 افراد جان کی بازی ہار گئے، 190 سے زائد زخمی ہوئے اور 20 ہزار سے زیادہ لوگ بےگھر ہوئے۔
سیلاب متاثرین کو پناہ گاہوں، طبی سہولیات، نقد معاونت برائے روزگار، صاف پانی، حفظانِ صحت کا سامان اور خصوصاً خواتین و بچیوں کے تحفظ کے اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔
حکام کے مطابق، اقوامِ متحدہ اور مقامی ادارے مل کر امدادی کارروائیوں کی قیادت کر رہے ہیں۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ 26 جون سے جاری بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، جس میں اب تک 798 افراد جاں بحق اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔






تبصرے بند ہیں