غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 76 فلسطینی شہید اور 298 زخمی ہوئے۔
عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ شہید ہونے والوں میں 18 ایسے افراد بھی شامل ہیں جو امداد کے منتظر تھے۔
وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں جنگ بندی ختم ہونے کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 11 ہزار 50 فلسطینی شہید اور 46 ہزار 886 زخمی ہو چکے ہیں۔
مزید کہا گیا کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 62 ہزار 895 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 58 ہزار 927 زخمی ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت نے یہ بھی تصدیق کی کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں غذائی قلت کے باعث مزید 10 فلسطینی، جن میں 2 بچے شامل ہیں، جاں بحق ہوئے۔ غزہ میں غذائی قلت سے اب تک 119 بچوں سمیت 313 فلسطینی اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔






تبصرے بند ہیں