وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شاہدرہ کے علاقے کا معائنہ کرنے کے لیے کشتی کے ذریعے روانہ

Punjab Chief Minister Maryam Nawaz leaves by boat to inspect Shahdara area

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شاہدرہ کے مقام کا جائزہ لینے کے لیے کشتی میں روانہ ہوگئیں۔

دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے جہاں بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک سے تجاوز کرچکا ہے۔

جسڑ پر بھی اونچے درجے کا سیلاب موجود ہے اور پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 28 ہزار کیوسک پر برقرار ہے، جبکہ بلوکی میں بھی اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے اور سطح مزید بڑھ رہی ہے۔

دریائے چناب میں قادرآباد کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے تاہم پانی کے بہاؤ میں کمی ہونا شروع ہوگئی ہے، جو اب 9 لاکھ 1 ہزار 500 کیوسک تک آ گیا ہے۔

اسی طرح خانکی میں بھی انتہائی اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے لیکن یہاں بھی کمی کا رجحان سامنے آیا ہے اور بہاؤ 7 لاکھ 22 ہزار کیوسک تک گر گیا ہے۔

READ  کراچی: چلتی موٹرسائیکل پر نوجوان کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں