کراچی : بلدیہ آفریدی چوک کے قریب چلتی موٹرسائیکل پر نوجوان کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا، متین کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں مستانہ چوک نزد جاوید پلاؤ والا کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
مقتول کی شناخت متین کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ دشمنی کا نتیجہ قرار دیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ متین اپنے استاد عابد ڈینٹر کے ساتھ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ دو ملزمان 125 موٹرسائیکل پر آئے اور متین کو سر پر گولی ماری۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ متین کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔
پولیس کرائم سین پر پہنچ گئی ہے اور مزید تفتیش جاری ہےجبکہ ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔






تبصرے بند ہیں