اگر آپ آن لائن کھانے کے شوقین ہیں تو ذرا محتاط ہوجائیں، کیونکہ بھارت کے شہر نوئیڈا میں ایک صارف کو سینڈوچ کے اندر پلاسٹک کا دستانہ مل گیا۔
صارف ستیش سراوگی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر تصویر شیئر کی جس میں سینڈوچ سلائسز کے درمیان ڈسپوزیبل دستانہ واضح طور پر نظر آرہا ہے۔ انہوں نے آرڈر کا اسکرین شاٹ بھی اپلوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ "میں نے سینڈوچ منگوایا اور اندر دستانہ ملا! یہ ناقابلِ قبول اور سنگین مسئلہ ہے، براہِ کرم فوری تحقیقات کی جائیں۔”
یہ آرڈر دہلی این سی آر کی ایک معروف فوڈ چین سے کیا گیا تھا، جس میں بروکلی کارن اینڈ بیسل پیسٹو سینڈوچ اور اسموکڈ کاٹیج چیز اینڈ پیپر سینڈوچ شامل تھے۔ واقعے کے بعد فوڈ ڈیلیوری ایپ نے فوری معذرت کی اور کہا کہ معاملے کو ریستوران کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔
فوڈ چین نے بھی جواب میں کہا کہ وہ اس واقعے کو نہایت سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور کوالٹی ایشورنس ٹیم کے ذریعے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے بھی شدید ردعمل دیا اور کہا کہ یہ سنگین صفائی کا مسئلہ ہے جس پر فوری کارروائی ہونی چاہیے۔






تبصرے بند ہیں