مقبوضہ کشمیر میں شدید بارشوں سے سیلاب، بارش کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

Heavy rains cause floods in occupied Kashmir

مقبوضہ کشمیر میں بھی شدید بارشوں سے سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی اور بارش کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

360 ملی میٹر بارش سے دریاؤں کے بند ٹوٹ گئے جب کہ متعدد پُل اور سڑکیں بہہ گئیں، وادی میں موبائل انٹرنیٹ، براڈبینڈ اور ٹیلیفون سروسز بند ہیں۔

دریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے اوپر چلی گئی جب کہ مقبوضہ جموں اور ڈوڈا میں ہلاکتوں کی تعداد 37 ہوگئی۔

جموں کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، مقبوضہ وادی کے تمام تعلیمی ادارے آج بھی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

دوسری جانب بھارت کے شمالی علاقوں ہماچل پردیش اور پنجاب میں بھی بارشوں سے تباہی مچ گئی، منالی اور پٹھان کوٹ کے دریاؤں میں شدید طغیانی ہے، آبی گزرگاہوں پر بنی عمارتیں ملیا میٹ ہوگئیں، گاڑیاں بہہ گئیں۔

READ  آسٹریلیا کا افغان سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں