گوگل میپ کو فالو کرتے ہوئے ایک فیملی دریا میں بہہ گئی، 4 افراد ہلاک

A family was swept away in a river while following Google Maps

بھارت میں گوگل میپ کو فالو کرتے ہوئے ایک فیملی دریا میں بہہ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست راجستھان میں پیش آیا جہاں وین میں سوار ایک فیملی مذہبی سفر سے واپس آ رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وین کا ڈرائیور اس دوران گوگل میپ کا سہارا لے رہا تھا کہ گلوگل میپ انہیں سومی اپریڈا پل پر لے گیا جو کئی مہینوں سے بند تھا۔

پولیس نے بتایا کہ وین پل پر پہنچنے کے بعد پھنس گئی اور بدقسمتی سے دریا کے تیز بہاؤ میں بہہ گئی۔

پولیس کے مطابق وین میں سوار 4 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 5 افراد کو ریسکیو اہلکاروں اور مقامی لوگوں نے بچا لیا۔

پولیس کا بتانا ہےکہ مرنے والوں میں 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں جن کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے تاہم ایک لاپتا بچے کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔

READ  پاکستان مخالف فلم کی ریلیز روک دی گئی، بھارت بھر میں ابتدائی شوز منسوخ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں