پنجاب میں تین بپھرے دریاؤں نے دیہات، شہر، گلیاں، محلے، گھر اور راستے سب تباہ کر دیے

Three raging rivers in Punjab destroyed villages, cities, streets, neighborhoods, houses and roads

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے اور مسلسل بارشوں کے نتیجے میں پنجاب کے تین بڑے دریا بپھر گئے، جس کے باعث صوبے میں شدید تباہی پھیل گئی۔

پنجاب میں 39 سال بعد آنے والے بدترین سیلاب نے دیہات، شہر اور گلی محلے دریا میں بدل دیے۔ گھر تباہ ہو گئے، راستے کٹ گئے، کئی مقامات پر لوگ ڈوبے ہوئے گھروں کی چھتوں پر پناہ لینے پر مجبور ہیں، جبکہ متعدد افراد اپنی بچی کھچی جمع پونجی سنبھالے محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کر رہے ہیں۔

صوبے میں اس وقت بڑے پیمانے پر تاریخی نقل مکانی جاری ہے۔

وزیرآباد، قصور، نارووال، حافظ آباد، کمالیہ، منڈی بہاؤالدین، بہاول نگر، سیالکوٹ، سرگودھا، وہاڑی اور پاکپتن سمیت کئی علاقے سیلاب کی لپیٹ میں ہیں۔ متعدد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے اور کئی جگہوں پر عارضی بند بھی ٹوٹ چکے ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کیا اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق مقامی رضاکاروں، پاک فوج اور رینجرز کے تعاون سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

READ  ٹرمپ کا سعودیہ کے بعد قطر کا دورہ ، تجارتی اور دفاعی تعاون کے معاہدوں پر دستخط

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں