کراچی میں 3 روز سے لاپتہ بچے کی لاش گٹر سے برآمد

Body of child missing for 3 days found in Karachi's sewer

کراچی کے سلطان آباد سے کچھ دنوں قبل گمشدہ ہونے والے بچے کی لاش اتوار کی شب گٹر سے برآمد ہوئی۔

پولیس حکام کے مطابق، سلطان آباد، نیو حاجی کیمپ کے قریب حبیب اسکول کے نزدیک واقع گٹر لائن سے لاش کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچے۔ ریسکیو رضاکاروں کی مدد سے لاش نکال کر سول اسپتال منتقل کی گئی، جہاں بچے کی شناخت "ابو بکر” کے نام سے کی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ لاش تقریباً دو دن پرانی تھی، اور ابتدائی طور پر موت کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا ہے۔ مذکورہ بچے کی گمشدگی کے حوالے سے پہلے ہی مقدمہ درج کیا جا چکا تھا۔ امکان ہے کہ وہ کھیلتے ہوئے گٹر میں گر کر ہلاک ہوا ہو، تاہم موت کی صحیح وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئے گی۔ اس ضمن میں تفتیش جاری ہے اور قریب لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔

READ  بسنت کے دنوں میں لاہور میں پتنگ بازی کیلئے موزوں ہوائیں چلیں گی، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں