کراچی کے سلطان آباد سے کچھ دنوں قبل گمشدہ ہونے والے بچے کی لاش اتوار کی شب گٹر سے برآمد ہوئی۔
پولیس حکام کے مطابق، سلطان آباد، نیو حاجی کیمپ کے قریب حبیب اسکول کے نزدیک واقع گٹر لائن سے لاش کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچے۔ ریسکیو رضاکاروں کی مدد سے لاش نکال کر سول اسپتال منتقل کی گئی، جہاں بچے کی شناخت "ابو بکر” کے نام سے کی گئی۔
پولیس نے بتایا کہ لاش تقریباً دو دن پرانی تھی، اور ابتدائی طور پر موت کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا ہے۔ مذکورہ بچے کی گمشدگی کے حوالے سے پہلے ہی مقدمہ درج کیا جا چکا تھا۔ امکان ہے کہ وہ کھیلتے ہوئے گٹر میں گر کر ہلاک ہوا ہو، تاہم موت کی صحیح وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئے گی۔ اس ضمن میں تفتیش جاری ہے اور قریب لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔






تبصرے بند ہیں