غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 98 فلسطینی شہید اور 404 زخمی ہوگئے۔
فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق مارچ میں جنگ بندی ختم ہونے کے بعد سے اب تک 11 ہزار 426 فلسطینی شہید اور 48 ہزار 619 زخمی ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت نے بتایا کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں 63 ہزار 557 فلسطینی اپنی جانیں گنوا چکے جبکہ 1 لاکھ 60 ہزار 660 زخمی ہوئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں غذائی قلت کے باعث بھی 3 بچوں سمیت 9 فلسطینی شہید ہوئے۔ اس طرح غزہ میں بھوک سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 348 ہوگئی ہے، جن میں 127 بچے شامل ہیں۔
فلسطینی حکام کے مطابق امداد کے انتظار میں موجود شہریوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 46 فلسطینی شہید اور 239 زخمی ہوئے، جس کے بعد امداد کے منتظر شہیدوں کی تعداد 2 ہزار 294 اور زخمیوں کی تعداد 16 ہزار 839 تک پہنچ گئی ہے۔






تبصرے بند ہیں