ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق چین میں ایک 19 سالہ نوجوان مسلسل طویل وقت تک جھک کر موبائل فون استعمال کرنے کے باعث فالج کا شکار ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجیان صوبے کے یونیورسٹی طالب علم ژیاؤ ڈونگ کی گردن کی رگ میں خون جم گیا جس سے فالج کی حالت پیدا ہوئی۔
ماہرین طب نے اس واقعے کو "ٹیکسٹ نیک” یا گردن کی غلط پوزیشن کے سنگین نتائج قرار دیا ہے۔ نوجوان کے مطابق وہ کئی گھنٹوں تک مسلسل گردن جھکائے موبائل استعمال کرتا رہا، جس سے خون کی روانی متاثر ہوئی اور رگوں میں رکاوٹ پیدا ہوگئی۔
خوش قسمتی سے، ڈاکٹرز نے آپریشن کے ذریعے جمے ہوئے خون کو نکال دیا ہے اور نوجوان اب صحتیابی کی جانب گامزن ہے۔






تبصرے بند ہیں