سندھ حکومت کے ترجمان اور میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں ہائی فلڈ متوقع ہے، لیکن سپر فلڈ کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
سکھر میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ 4 ستمبر کو سندھ میں بڑا سیلابی ریلا داخل ہوگا اور ممکنہ سپر فلڈ کے حوالے سے ہر تیاری کی گئی ہے۔
ارسلان شیخ کے مطابق گڈو بیراج کی گنجائش ساڑھے 12 لاکھ کیوسک اور سکھر بیراج کی ساڑھے 9 لاکھ کیوسک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے 16 ہزار دیہات اور 16 لاکھ افراد متاثر ہو سکتے ہیں، جبکہ 36 مقامات کو حساس قرار دیا گیا ہے۔
میئر سکھر نے مزید کہا کہ سیلاب سے کسی بیراج کو خطرہ نہیں، اور حفاظتی بندوں کو مکمل طور پر مضبوط کر دیا گیا ہے۔






تبصرے بند ہیں