4 ستمبر کو سندھ میں بڑا سیلابی ریلا داخل ہوگا, انتظامات مکمل, میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ

A major flood wave will enter Sindh on September 4, arrangements are complete, Mayor Sukkur Arsalan Islam Sheikh

سندھ حکومت کے ترجمان اور میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں ہائی فلڈ متوقع ہے، لیکن سپر فلڈ کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

سکھر میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ 4 ستمبر کو سندھ میں بڑا سیلابی ریلا داخل ہوگا اور ممکنہ سپر فلڈ کے حوالے سے ہر تیاری کی گئی ہے۔

ارسلان شیخ کے مطابق گڈو بیراج کی گنجائش ساڑھے 12 لاکھ کیوسک اور سکھر بیراج کی ساڑھے 9 لاکھ کیوسک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے 16 ہزار دیہات اور 16 لاکھ افراد متاثر ہو سکتے ہیں، جبکہ 36 مقامات کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

میئر سکھر نے مزید کہا کہ سیلاب سے کسی بیراج کو خطرہ نہیں، اور حفاظتی بندوں کو مکمل طور پر مضبوط کر دیا گیا ہے۔

READ  مدرسے میں 12 سالہ بچے سے زیادتی اور قتل میں ملوث طالبعلم گرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں