بلوچستان کے ضلع تربت میں دھماکے سے متعدد افراد زخمی، پولیس

Several people injured in explosion in Turbat district of Balochistan

کوئٹہ: تربت میں دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے نوانو میں دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکا ایک گاڑی میں ہوا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینسز اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

READ  لاہور: مال روڈ پر جماعت اسلامی کے کارکنوں و تاجروں میں تلخ کلامی، پولیس پہنچ گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں