فن لینڈ کے میڈیا اداروں کی غزہ میں صحافیوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کی اپیل

Finnish media organizations call for urgent measures to protect journalists in Gaza

فن لینڈ کے میڈیا اداروں کی غزہ میں صحافیوں کے تحفظ کی اپیل

فن لینڈ کے میڈیا اداروں نے صدر الیگزینڈر سٹب سے غزہ میں صحافیوں کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر اقدامات کی اپیل کی ہے۔ صحافیوں، ایڈیٹرز، پبلشرز اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے مشترکہ درخواست میں کہا کہ غزہ میں اگست 2025 میں اسرائیلی حملوں میں 6 صحافی شہید ہوئے، جن کا تعلق رائٹرز، اے پی اور الجزیرہ سے تھا۔ رپورٹ کے مطابق، دو سال میں 200 سے زائد صحافی شہید ہو چکے ہیں، اور یہ واقعات آزادی صحافت پر منظم حملے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ غیر ملکی صحافیوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی، جبکہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت صحافیوں کا تحفظ عالمی ذمہ داری ہے۔

READ  آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں