سب انسپکٹر ہلاکت کیس: سابق ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی کو 10 سال قید بامشقت

بلوچستان ہائی کورٹ نے سب انسپکٹر عطاء اللّٰہ کی ہلاکت کے کیس میں سابق ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی۔

جسٹس محمد عامر نواز رانا اور جسٹس عبدالقیوم لہڑی پر مشتمل بینچ نے یہ فیصلہ سنایا۔

عدالت نے 2020ء میں سنائے گئے عبدالمجید اچکزئی کی بریت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔عدالت نے سابق ایم پی اے کو مقتول کے ورثاء کو دیت کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا۔

اس کے علاوہ عدالت نے عبدالمجید اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کی بھی ہدایت کی۔

عدالت نے سابق ایم پی اے کو فوری گرفتار کر کے جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

READ  یمنی مسلح افواج کا حوثی اکثریتی تنظیم انصاراللّٰہ کے خلاف حملوں کا آغاز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں