کراچی: سابق ایس ایچ او جاوید ابڑو کی شہادت کے واقعے کی تحقیقات میں پیشرفت

سابق ایس ایچ او جاوید ابڑو کی شہادت کے واقعے کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے، تحقیقاتی ٹیم نے مختلف مقامات سے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فوٹیجز میں موٹر سائیکل سوار دو مبینہ حملہ آوروں کو دیکھا گیا، ملزمان نے شناخت چھپانے کے لیے ہیلمٹ اور ماسک پہنے ہوئے تھے، ایک ملزم نے انتہائی قریب جاکر جاوید ابڑو پر فائرنگ کی۔ 7 گولیاں سابق ایس ایچ او جاوید ابڑو کو لگیں، وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

خیال رہے کہ کراچی کے علاقے گلشن حدید میں گھر کے باہر فائرنگ سے پولیس انسپکٹر جاوید ابڑو شہید اور ان کی اہلیہ زخمی ہوگئی تھیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس انسپکٹر جاوید ابڑو کے بھائی کو بھی فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ اے ایس آئی محمد خان ابڑو کو عدالت سے واپسی پر گھر کے باہر قتل کیا گیا تھا جبکہ اے ایس آئی کے قتل میں ملوث ملزم جعفر عرف بوبی پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ انسپکٹر جاوید ابڑو بھائی کے قتل کے مقدمے کے مدعی تھے، جاوید ابڑو کو کافی عرصے سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔

READ  امال ملک کا سلمان خان فلمز اور ٹرولرز سے کریڈٹ نہ دینے پر تنازع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں