وزیراعظم کا فلسطینیوں کو امداد سے محروم رکھنے کے اسرائیلی اقدام پر اظہار تشویش

وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطینی عوام کو بنیادی انسانی امداد سے محروم رکھنے کے اسرائیلی غیرقانونی اقدامات پر اظہار تشویش کیا ہے۔

انہوں نے جنگ بندی اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں اور فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت کی مذمت کی ہے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ کے ان بچوں کی تصاویر دل دہلا دینے والی ہیں جن کے پاس پناہ کے لیے کوئی جگہ نہیں، یہ بچے بے یار و مددگار اور پھنسے ہوئے ہیں، اور بھوک اور شدید سردی کی زد میں ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وزارتِ خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ انسانی امداد بڑھانے کے لیے تمام ممکنہ ذرائع بروئے کار لائے جائیں۔

READ  پاکستان میں 14 سے 17 اگست تک چھٹیوں کا امکان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں