سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی کے گاؤں موزاک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن میں فتنہ الخوارج کی جانب سے مساجد میں قائم 2 ٹھکانوں کو کلیئر کیا گیا، آپریشن میں آئی ای ڈیز، دھماکا خیز مواد، اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے دھماکا خیز مواد ذخیرہ کرنے کے لیے مساجد میں ٹھکانے بنا رکھے تھے، دہشت گرد ان ٹھکانوں پر ٹارچر سیل بھی چلا رہے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ بےحرمتی اسلام کی بنیادی تعلیمات سے ان کی مکمل بے پرواہی کا واضح ثبوت ہے، افغان طالبان کی پشت پناہی سے چلنے والے ان خارجی دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، ان کی مسخ شدہ تشریح اور ہمارے مذہب کا غلط استعمال ناقابلِ قبول ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا اور پاکستان کے غیور عوام اس کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں دہشت گرد ٹھکانوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔






تبصرے بند ہیں