پاکستان میں 14 سے 17 اگست تک چھٹیوں کا امکان

Holidays likely in Pakistan from August 14 to 17

پاکستان میں اگست کے مہینے میں یوم آزادی یعنی 14 اگست سمیت مسلسل چار تعطیلات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق کابینہ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 14 اگست کو یومِ آزادی کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی، جبکہ 15 اگست بروز جمعہ چہلم حضرت امام حسینؑ منایا جائے گا۔

اگرچہ چہلم کی تعطیل وفاقی سطح پر سرکاری فہرست میں شامل نہیں، تاہم بعض صوبے یا شہر مقامی طور پر عام تعطیل کا اعلان کر سکتے ہیں۔ گزشتہ برس بھی راولپنڈی اور کراچی میں چہلم کے موقع پر عام تعطیل دی گئی تھی۔ ایسی صورت میں 14 اگست جمعرات، 15 اگست جمعہ، 16 اگست ہفتہ اور 17 اگست اتوار کو مسلسل چار چھٹیاں ممکن ہو سکتی ہیں۔

حکام نے یومِ آزادی اور چہلم کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سخت سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

READ  کراچی اوربلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.2 اور گہرائی 12 کلو میٹر ریکارڈ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں