فیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالہ میں مبینہ طور پر 10 سالہ یتیم بچی پر اس کے چچا اور چچی نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔
بچی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزم چچا کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کے والدین وفات پا چکے ہیں اور وہ اپنے چچا کے گھر میں اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ رہتی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان بچی سے مبینہ طور پر بھیک منگواتے تھے اور پیسے چھپانے کے شبے میں اس پر تشدد کیا اور پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچی کے چچا کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔






تبصرے بند ہیں