لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں کم عمر بچی کی شادی کی تقریب پولیس نے رکوا دی۔
پولیس کے مطابق مقامی ہال میں شادی کی تقریب جاری تھی جہاں 13 سالہ بچی کی رخصتی کی جا رہی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کا نکاح 4 اکتوبر کو پڑھایا گیا تھا۔
دولہا سبط الحسن اور بچی کے والد سبطین سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ملزمان کے خلاف تھانہ لیاقت آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔






تبصرے بند ہیں