بال ٹیمپرنگ اسکینڈل پر ڈیوڈ وارنر بھی بول پڑے

بال ٹیمپرنگ سینڈ پیپر اسکینڈل پر عثمان خواجہ کے بعد سابق آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر نے بھی لب کشائی کر دی۔

ڈیوڈ وارنر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بال ٹیمپرنگ کے الزامات کے حوالے سے ویڈیو جاری کی ہے۔

اس سے قبل عثمان خواجہ نے اپنی آٹو بائیو گرافی صبر میں کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے بارے میں لکھا تھا۔
عثمان خواجہ نے انکشاف کیا کہ بال ٹیمپرنگ کا ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو علم تھا۔

کرکٹ آسٹریلیا نے بال ٹیمپرنگ کے معاملے پر ڈیوڈ وارنر، کیمرون بینکرافٹ اور اسٹیو استمھ کو سزا دی تھی۔


ویڈیو میں ڈیوڈ وارنر نے عثما ن خواجہ کو بھرپور سپورٹ دینے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر بات کیے ہوئے کئی سال گزر گئے، میری پوری سپورٹ عثمان خواجہ کے ساتھ ہے۔

ڈیوڈ وارنر کا کہنا ہے کہ عثمان خواجہ جو آپ نے کیا اس پر میں آپ کا شکر گزار ہوں، آپ نے جو کہا وہ سو فیصد درست ہے، اب سب کو سچائی کا پتہ چل چکا ہے اور یہ باہر آ گیا ہے، لوگ اس کے بارے میں جاننا چاہتے تھے اور آپ نے آگے آ کر سب بتا دیا۔

انہوں نے کہا کہ عثمان خواجہ نے اس دن کے حوالے سے ایک ایک چیز بیان کی، شکریہ عثمان خواجہ، عثمان خواجہ کیمرون بینکرافٹ کے ساتھ بیٹھا تھا مگر ان کا انٹرویو نہیں کیا گیا، یہ کیسی تحقیقات تھیں، اس نے مجھے حیران کر دیا تھا۔

READ  6 سے زائد مملک مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کے خواہشمند ہیں، اسحاق ڈار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں