بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت، بال نگور میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ و ہتھیار، کمیونیکیشن کا سامان اور نقدی برآمد ہوئی۔

برآمد ہونے والی نقدی میں عام بلوچ شہریوں سے لوٹی گئی رقم بھی شامل ہے۔

آپریشن کے بعد علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

READ  امریکی انتخابات میں پاکستانی نژاد امیدوار بھی کامیاب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں