خیبرپختونخوا پولیس کے نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ , ایپ تیار کرلی گئی
سینٹرل پولیس آفس کے مطابق "ہیومن ریسورس منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم” کے نام سے ایپ تیار کرلی گئی ہے جس میں پولیس اہلکاروں کا مکمل سروس ریکارڈ محفوظ ہوگا۔
اس ایپ کے ذریعے پوسٹنگ اور ٹرانسفر کی تفصیلات، بھرتیوں اور ریٹائرمنٹ کا ریکارڈ بھی دستیاب ہوگا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ پروموشنز، ٹریننگ اور ڈسپلنری ایکشنز کا ڈیٹا بھی ڈیجیٹلائز کیا جائے گا جبکہ اس سسٹم کے ذریعے گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی بھی ممکن ہوگی۔






تبصرے بند ہیں