اسپیڈ بوٹ پر حملہ 11 افراد کا قتل
وینزویلا کے وزیرِ داخلہ ڈایوسدادو کبیلو نے الزام لگایا ہے کہ امریکی اسپیشل فورسز نے ان کی ایک اسپیڈ بوٹ پر حملہ کر کے 11 افراد کو ماورائے عدالت قتل کیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کبیلو نے کہا کہ امریکی فورسز نے وینزویلا کی کشتی کو نشانہ بنایا، جس میں ہلاکتیں ہوئیں۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی فورسز نے وینزویلا سے روانہ ہونے والی ایک کشتی تباہ کی، جو منشیات لے جانے والے گروہ کی ملکیت تھی۔
یہ بھی واضح رہے کہ امریکا نے اقوام متحدہ کے بحری قوانین کی کنوینشن پر دستخط نہیں کیے، البتہ امریکی فوجی قانونی مشیر کا کہنا تھا کہ وہ ضابطے کے مطابق اس پر عمل کرتے ہیں۔
قانون کے مطابق بین الاقوامی سمندری حدود میں کسی کشتی یا جہاز پر کارروائی نہیں کی جا سکتی، تاہم اگر کوئی جہاز کسی ملک کی حدود میں داخل ہونے لگے تو اس کے خلاف مسلح تعاقب کیا جا سکتا ہے۔






تبصرے بند ہیں