اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کی سماعت کے لیے لارجر بینچ قائم کر دیا ہے
جسٹس ارباب محمد طاہر کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ 10 ستمبر کو کیس کی سماعت کرے گا، جس میں جسٹس خادم سومرو، جسٹس اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس بھی شامل ہوں گے۔
یہ کیس پہلے جسٹس سردار اعجاز اسحاق کی عدالت میں زیرِ سماعت تھا، تاہم بعد ازاں اسے ٹرانسفر کر دیا گیا۔ جسٹس اعجاز اسحاق نے وزیراعظم اور کابینہ ارکان کو توہینِ عدالت کے نوٹس جاری کیے تھے اور وہ اس وقت ٹیکس کیسز سننے والے اسپیشل ڈویژن بینچ کا حصہ ہیں۔ ان سے سنگل بینچ میں زیر سماعت مقدمات واپس لے لیے گئے تھے۔
بعد ازاں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا کیس جسٹس انعام امین منہاس کو منتقل ہوا، جنہوں نے گزشتہ سماعت پر لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوائی تھی۔






تبصرے بند ہیں