جنوبی افریقہ کے بیٹر میتھیو بریٹزکی نے ون ڈے کرکٹ میں شاندار ریکارڈ قائم کر دیا
26 سالہ بریٹزکی نے اب تک صرف 5 ون ڈے میچز کھیلے ہیں اور ہر میچ میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ جمعرات کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں انہوں نے 85 رنز اسکور کیے، جو ان کے کیریئر کی مسلسل پانچویں نصف سنچری تھی۔
اس طرح وہ ابتدائی پانچ میچز میں 5 نصف سنچریاں بنانے والے "دنیا کے پہلے بیٹر” بن گئے۔ مجموعی طور پر وہ اپنے 5 میچز میں 4 نصف سنچریاں اور ایک سنچری بنا چکے ہیں۔
یاد رہے کہ انہوں نے رواں سال فروری میں نیوزی لینڈ کے خلاف ڈیبیو کیا تھا اور پہلے ہی میچ میں 150 رنز اسکور کیے تھے۔
جمعرات کے میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 5 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 1-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی۔
اس سے قبل 1987 میں بھارت کے سابق کرکٹر "نوجوت سنگھ سدھو”ے ون ڈے کیریئر کے ابتدائی 4 میچز میں مسلسل نصف سنچریاں بنائی تھیں۔ جبکہ ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ مسلسل 50 یا اس سے زائد رنز بنانے کا ریکارڈ پاکستان کے”جاوید میانداد” کے پاس ہے، جنہوں نے 1987 میں مسلسل 9 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔





تبصرے بند ہیں