پنجاب میں مون سون کے 10ویں اسپیل کا الرٹ جاری

Alert issued for 10th spell of monsoon in Punjab

پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں کے دسویں اسپیل کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا ہے

محکمہ کے مطابق 6 سے 9 ستمبر کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں جبکہ بعض علاقوں میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ بارشوں کا امکان راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، لاہور اور سیالکوٹ سمیت نارووال، حافظ آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، سرگودھا، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راجن پور میں ہے۔

مزید کہا گیا کہ 7 سے 9 ستمبر کے دوران ڈیرہ غازی خان کے رودکوہیوں میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے خبردار کیا کہ دریائے چناب، راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال جاری ہے جبکہ بڑی بارشوں کے نتیجے میں شہروں کے ندی نالے بھی بپھر سکتے ہیں۔

READ  پنجاب سے بھارتی خفیہ ایجنسی سے تعلق کے الزام میں 12 دہشتگرد گرفتار، حساس مقامات اور اداروں کی تصاویر برآمد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں