گلگت بلتستان کے ضلع استور میں آلودہ پانی پینے سے ایک ہزار افراد اسپتال داخل

1,000 people hospitalized after drinking contaminated water in Astore district of Gilgit-Baltistan

گلگت بلتستان کے ضلع استور میں آلودہ پانی پینے سے متاثرین کی تعداد ایک ہزار کے قریب پہنچ گئی

ڈپٹی کمشنر اویس عباسی کے مطابق گزشتہ 6 دنوں میں ضلع بھر سے بچوں، خواتین اور بزرگوں سمیت ایک ہزار کے قریب مریض ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال عیدگاہ، گوریکورٹ اور دیگر اسپتالوں میں لائے گئے ہیں، جہاں جگہ کم پڑنے پر عارضی کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ راما واٹر سپلائی لائن میں لیکج کے باعث گندگی شامل ہونے سے پانی آلودہ ہوگیا، یہی لائن ضلعی ہیڈکوارٹر سمیت 6 شہری علاقوں کو پانی فراہم کرتی ہے۔

READ  کراچی میں بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا رینجرز کیمپ پر حملہ، جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک، افغان دہشتگرد گرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں