اسکولوں کی تعطیلات سے متعلق فیصلہ میٹ ایڈوائزری کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا, ترجمان سندھ حکومت

Decision regarding school holidays will be taken keeping in mind the Met advisory, Sindh government spokesperson

اسکولوں کی تعطیلات سے متعلق فیصلہ میٹ ایڈوائزری کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ کراچی میں حالیہ بارش ایک بڑے ڈیزاسٹر کی صورت اختیار کر گئی تھی، چند گھنٹوں میں دو سو ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کا عملہ ہائی الرٹ پر ہے اور شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر پورا صوبہ الرٹ پر ہے۔

سعدیہ جاوید نے مزید کہا کہ این ڈی ایم اے کی رپورٹ اور میٹ ایڈوائزری کو دیکھتے ہوئے سندھ حکومت اسکولوں کی تعطیلات کا فیصلہ کرے گی۔

READ  اپوزیشن اتحاد کا آج سے آئین کی بحالی کی تحریک شروع کرنے کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں