اسکولوں کی تعطیلات سے متعلق فیصلہ میٹ ایڈوائزری کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا
ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ کراچی میں حالیہ بارش ایک بڑے ڈیزاسٹر کی صورت اختیار کر گئی تھی، چند گھنٹوں میں دو سو ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کا عملہ ہائی الرٹ پر ہے اور شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر پورا صوبہ الرٹ پر ہے۔
سعدیہ جاوید نے مزید کہا کہ این ڈی ایم اے کی رپورٹ اور میٹ ایڈوائزری کو دیکھتے ہوئے سندھ حکومت اسکولوں کی تعطیلات کا فیصلہ کرے گی۔






تبصرے بند ہیں