لاہور میں جاری پاکستان ویمن کرکٹ کیمپ کا پریکٹس میچ بارش کے باعث ادھورا رہ گیا
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ٹیم گرین نے 45 اوورز میں 217 رنز بنائے، جبکہ جواب میں ٹیم وائٹ نے 20 اوورز میں 101 رنز اسکور کیے ہی تھے کہ بارش شروع ہو گئی اور میچ مکمل نہ ہو سکا۔
یاد رہے کہ پاکستان ویمن ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کی تیاری کے سلسلے میں لاہور میں کیمپ کر رہی ہے۔ تین ون ڈے میچوں پر مشتمل یہ سیریز کھیلنے کے لیے جنوبی افریقی ویمن ٹیم 12 ستمبر کو لاہور پہنچے گی۔





تبصرے بند ہیں