پاکستان ویمن کرکٹرز کا پریکٹس میچ بارش کی نذر ہو گیا

Pakistan women cricketers' practice match washed out by rain

لاہور میں جاری پاکستان ویمن کرکٹ کیمپ کا پریکٹس میچ بارش کے باعث ادھورا رہ گیا

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ٹیم گرین نے 45 اوورز میں 217 رنز بنائے، جبکہ جواب میں ٹیم وائٹ نے 20 اوورز میں 101 رنز اسکور کیے ہی تھے کہ بارش شروع ہو گئی اور میچ مکمل نہ ہو سکا۔

یاد رہے کہ پاکستان ویمن ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کی تیاری کے سلسلے میں لاہور میں کیمپ کر رہی ہے۔ تین ون ڈے میچوں پر مشتمل یہ سیریز کھیلنے کے لیے جنوبی افریقی ویمن ٹیم 12 ستمبر کو لاہور پہنچے گی۔

READ  ڈیلرز اور شوگر ملز مالکان میں تنازع برقرار، بازار میں چینی کی سپلائی آج بھی معطل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں