حماس نے مذاکرات پر رضامندی ظاہر کردی,غیر ملکی میڈیا کا دعویٰ

Hamas has expressed its willingness to negotiate, foreign media claim

  فلسطینی تنظیم حماس کا اعلان؛ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی گئی "آخری وارننگ” کے بعد مذاکرات کے لیے تیار ہے

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی گئی "آخری وارننگ” کے بعد مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

رپورٹس کے مطابق حماس نے اپنی شرائط بھی پیش کی ہیں، جن میں اسرائیل کا مکمل انخلا اور غزہ کی انتظامیہ کے لیے ایک آزاد فلسطینی کمیٹی کا قیام شامل ہے۔

اپنے بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ وہ اپنے عوام پر جاری جارحیت روکنے کی ہر کوشش کا خیرمقدم کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امریکی فریق سے ایسی تجاویز موصول ہوئی ہیں جو جنگ بندی معاہدے کی بنیاد بن سکتی ہیں، اور ہم ثالثوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ انہیں ایک جامع معاہدے کی شکل دی جا سکے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہر کوئی یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے، اسرائیل شرائط مان چکا ہے اور اب حماس کی باری ہے۔ ٹرمپ نے مزید خبردار کیا کہ اگر شرائط قبول نہ کی گئیں تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے، یہ ان کی "آخری وارننگ” ہے۔

READ  حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں