پاکستان کو ایک بار پھر سیلاب کی ہولناک صورتحال کا سامنا ہے, اسحاق ڈار

Pakistan is once again facing a horrific flood situation, Ishaq Dar

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ایک بار پھر شدید سیلابی صورتحال سے دوچار ہے جس سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں

انٹرپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا عالمی سطح پر کاربن کے اخراج میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے، اس لیے ماحولیاتی انصاف کے لیے دنیا کو متحد ہو کر آواز بلند کرنا ہوگی۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ امن، استحکام اور ترقی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، اس لیے پارلیمانی قیادت کے درمیان روابط اور تبادلے وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پارلیمانی سفارتکاری مذاکرات، باہمی احترام اور تعاون کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے، جبکہ پائیدار علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

READ  کلاس روم میں سانپ کے ڈسنے سے تیسری جماعت کا طالبعلم ہلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں