نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ایک بار پھر شدید سیلابی صورتحال سے دوچار ہے جس سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں
انٹرپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا عالمی سطح پر کاربن کے اخراج میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے، اس لیے ماحولیاتی انصاف کے لیے دنیا کو متحد ہو کر آواز بلند کرنا ہوگی۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ امن، استحکام اور ترقی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، اس لیے پارلیمانی قیادت کے درمیان روابط اور تبادلے وقت کی اہم ضرورت ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پارلیمانی سفارتکاری مذاکرات، باہمی احترام اور تعاون کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے، جبکہ پائیدار علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔






تبصرے بند ہیں