امریکی شرح سود میں کمی کی توقعات کے بعد سونے کی قیمتیں ملکی اور عالمی سطح پر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 6100 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 84 ہزار روپے کا ہوگیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 5230 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 29 ہزار 219 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 61 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی اونس ریٹ 3613 ڈالر ہو گیا ہے۔





تبصرے بند ہیں