سونے کی فی تولہ قیمت میں 6100 روپے کا بڑا اضافہ

Gold price increases by Rs 6,100 per tola

امریکی شرح سود میں کمی کی توقعات کے بعد سونے کی قیمتیں ملکی اور عالمی سطح پر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 6100 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 84 ہزار روپے کا ہوگیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 5230 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 29 ہزار 219 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 61 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی اونس ریٹ 3613 ڈالر ہو گیا ہے۔

READ  ایرانی نیٹ ورک نے جنگی مضامین کیلئے جعلی صحافیوں اور چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کیا: اوپن اے آئی کا الزام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں