پاکستان کی گرلز ٹیم نے پہلی بار ورلڈ روبوٹکس اولمپیاڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا جو رواں سال نومبر میں سنگاپور میں منعقد ہوگا۔
اس عالمی مقابلے کے لیے کوالیفائی کرنے والی تینوں طالبات کا تعلق کراچی سے ہے۔ ایمان زہرہ مرچنٹ، عنایہ انس اور عائرہ رضوی، جن کی عمریں 12 سے 13 سال کے درمیان ہیں اور وہ آٹھویں جماعت کی طالبات ہیں، ورلڈ ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔
ان باصلاحیت لڑکیوں کی ٹیم نے سندھ کپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ قومی سطح پر منعقدہ مقابلے میں دوسری پوزیشن اپنے نام کی۔
یہ تمام مقابلے ورلڈ روبوٹکس اولمپیاڈ کی نگرانی میں منعقد کیے گئے تھے، جو عالمی ایونٹ کے لیے کوالیفکیشن کا حصہ تھے۔





تبصرے بند ہیں