پاکستان کی گرلز ٹیم نے تاریخ میں پہلی بار ورلڈ روبوٹکس اولمپیاڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا

Pakistan's girls' team qualifies for the World Robotics Olympiad for the first time in history

پاکستان کی گرلز ٹیم نے پہلی بار ورلڈ روبوٹکس اولمپیاڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا  جو رواں سال نومبر میں سنگاپور میں منعقد ہوگا۔

اس عالمی مقابلے کے لیے کوالیفائی کرنے والی تینوں طالبات کا تعلق کراچی سے ہے۔ ایمان زہرہ مرچنٹ، عنایہ انس اور عائرہ رضوی، جن کی عمریں 12 سے 13 سال کے درمیان ہیں اور وہ آٹھویں جماعت کی طالبات ہیں، ورلڈ ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

ان باصلاحیت لڑکیوں کی ٹیم نے سندھ کپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ قومی سطح پر منعقدہ مقابلے میں دوسری پوزیشن اپنے نام کی۔

یہ تمام مقابلے ورلڈ روبوٹکس اولمپیاڈ کی نگرانی میں منعقد کیے گئے تھے، جو عالمی ایونٹ کے لیے کوالیفکیشن کا حصہ تھے۔

READ  ’یاعلی‘ گانے سے مشہور گلوکار اسکوبا ڈائیونگ کے دوران ہلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں