ملتان کو بچانے کی کوششیں، سندھ میں بڑے سیلاب کا خطرہ

Efforts to save Multan, threat of major floods in Sindh

بھارت کی جانب سے دوبارہ پانی چھوڑنے کے بعد دریائے ستلج میں بڑے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے

ملتان کو بچانے کے لیے شیر شاہ بند میں شگاف ڈالنے کی تیاری مکمل ہے جبکہ دریائے سندھ میں بھی شدید طغیانی کا خدشہ ہے۔ گڈو بیراج پر پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے اور کشمور کے کچے کے علاقے خطرے میں آگئے ہیں۔

فیصل آباد میں بارش نے 30 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، کراچی میں بھی دن بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے دوران شارع فیصل، لانڈھی، ملیر، ایئرپورٹ، یونیورسٹی روڈ اور گلستان جوہر سمیت مختلف علاقوں میں کبھی ہلکی اور کبھی تیز بارش ہوئی۔ مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ماہرین نے آئندہ ایک سے دو روز میں شہر قائد میں نئے بارش کے اسپیل کی پیش گوئی کی ہے۔

پی ڈی ایم اے سندھ کے مطابق ممکنہ سیلاب سے صوبے کے 200 دیہات اور تقریباً 2 لاکھ 24 ہزار افراد متاثر ہوسکتے ہیں۔ دوسری جانب دریائے چناب کا دوسرا سیلابی ریلا ہیڈ محمد والا کی طرف بڑھ رہا ہے جس پر اکبر بند اور گرے والا بند کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ ملتان کے نواحی علاقوں اور بستیاں 5 سے 10 فٹ تک پانی میں ڈوب چکی ہیں جبکہ پنجاب کے دیگر حصوں میں بھی مکانات، فصلیں اور دیہات زیر آب آگئے ہیں۔

READ  وزارتِ داخلہ کے ادارے خود مختار و با اختیار ہو کر خود فیصلے کریں: محسن نقوی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں