کراچی کے مغرب میں بارش والے بادل موجود ہیں,محکمہ موسمیات

Rain clouds are present in the west of Karachi, Meteorological Department

کراچی کے مغرب میں بارش برسانے والے بادل، مختلف علاقوں میں بارش جاری

محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا ہے کہ بارش برسانے والے بادل اس وقت کراچی کے مغرب میں موجود ہیں۔ ان کے مطابق مون سون کا سسٹم ڈپریشن کی شکل میں ہے، جس کا مرکز شہر سے 60 کلو میٹر دور مغرب میں ہے اور توقع ہے کہ یہ چند گھنٹوں میں ہوا کے دباؤ میں تبدیل ہو جائے گا۔

دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ برنس روڈ، صدر، ایف بی ایریا یاسین آباد، لانڈھی، ایئرپورٹ اور شارع فیصل سمیت کئی مقامات پر بارش ہو رہی ہے۔

READ  کراچی میں کونکر ندی میں ڈوبنے والے ایک اور شخص کی نعش مل گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں