سوئیڈن میں وزیر صحت حلف لینے کے چند گھنٹے بعد پریس کانفرنس کے دوران بیہوش ہو گئیں

Sweden's health minister faints during press conference hours after being sworn in

سوئیڈن کی وزیرِ صحت ایلیسابیٹ لان نے گزشتہ روز عہدہ سنبھالنے کے چند ہی گھنٹے بعد پریس کانفرنس کے دوران اسٹیج پر گر کر بےہوش ہو گئیں

48 سالہ ایلیسابیٹ لان اس وقت وزیرِ اعظم اور ڈیموکریٹس پارٹی کی سربراہ کے ہمراہ صحافیوں کے سوالات سن رہی تھیں، جب اچانک وہ بے ہوش ہو کر فرش پر گر پڑیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈیموکریٹس پارٹی کی سربراہ ایبا بُش فوراً ان کی مدد کے لیے دوڑیں اور دیگر حکومتی اہلکار اور صحافی بھی سہارا دینے کے لیے آگے بڑھے۔ عینی شاہدین کے مطابق ایلیسابیٹ لان چند لمحوں تک بے ہوش رہیں، جس کے بعد سیکیورٹی عملے نے انہیں سہارا دے کر اٹھایا۔

کچھ دیر بعد ایلیسابیٹ لان دوبارہ پریس کانفرنس میں شامل ہوئیں اور اس واقعے کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ بالکل غیر معمولی دن تھا اور ایسا اس وقت ہوتا ہے جب ان کا بلڈ شوگر لیول اچانک کم ہو جائے۔

اس واقعے کے بعد پریس کانفرنس مختصر کر دی گئی اور سوال و جواب کا سیشن منسوخ کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ ایلیسابیٹ لان کو پیر کے روز مستعفی ہونے والی وزیرِ صحت آکو انکاربرگ یوہانسون کی جگہ یہ منصب سونپا گیا ہے۔

READ  پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا میچ آج کھیلا جائیگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں