روس یوکرین کشیدگی: فضائی خلاف ورزی پر پولینڈ نے روسی ڈرون طیارے مار گرائے

Russia-Ukraine tension

یوکرین اور روس کے درمیان کشیدگی کے دوران فضائی حدود کی بار بار خلاف ورزی پر پولینڈ نے روسی ڈرون طیارے مار گرائے۔

پولینڈ کی فوجی کا رروائیوں کے دوران روسی ڈرونز طیارے مار گرائے جانے کے بعد ملک کی فضائی حدود کو مخصوص مدت کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

پولینڈ کے سب سے بڑے وارسا چوپن ائیرپورٹ کو بھی بند کردیا گیا ہے، اب تک لگ بھگ 12 ملکی اور غیر ملکی پروازوں کو مختلف ائیرپورٹس پر اتارا گیا ہے۔

فلائٹ ریڈار کے مطابق وارسا کا چوپن ائیرپورٹ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 7 بجے کھلنے کی توقع ہے، پولینڈ نے اپنی فضائی حدود بھی بند کی تھی جسے کھول دیا گیا ہے مسافر ائیرپورٹ پہنچ سکتے ہیں تا ہم وارسا سے پروازوں کی روانگی روکی گئی ہے۔

اسی طرح آخری اطلاعات پر وارساائیرپورٹ پر پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت نہیں تھی ، ائیرپورٹ سے مقامی وقت کے مطابق صبح5 بج کر 50 منٹ کے بعد سے کوئی پرواز روانہ نہیں ہو سکی ہے۔

READ  غزہ جنگ بندی سے متعلق حماس کا جواب 24 گھنٹوں میں آجائےگا، ٹرمپ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں