ڈونلڈ ٹرمپ کا برازیل کے سابق صدر کی سزا پر افسوس کا اظہار

Donald Trump expresses regret over former Brazilian president's conviction

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو سنائی گئی 27 سال قید کی سزا پر ردعمل دیتے ہوئے اسے مایوس کن قرار دیا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ برازیلین سپریم کورٹ کا فیصلہ غیر متوقع ہے۔ یاد رہے کہ عدالت عظمیٰ نے بولسونارو کو بغاوت کی سازش کا مجرم قرار دیتے ہوئے 27 سال 3 ماہ قید کی سزا سنائی، جس پر پانچ رکنی بینچ میں سے تین ججز نے سزا کے حق میں فیصلہ دیا۔

گھر میں نظر بند بولسونارو عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ ان کے وکیل نے فیصلے کے خلاف اپیل کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کیس کی سماعت فل کورٹ (11 ججز) کرے۔

بولسونارو کے حق میں برازیل کے مختلف شہروں میں مظاہرے بھی کیے گئے۔ واضح رہے کہ سابق صدر پر 2022ء کے انتخابات کے بعد اقتدار پر قبضے کی کوشش کا الزام عائد ہے۔

READ  سابق برازیلین صدر بولسوناروکی27 سال قیدکی سزا پر عمل شروع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں