امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو سنائی گئی 27 سال قید کی سزا پر ردعمل دیتے ہوئے اسے مایوس کن قرار دیا
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ برازیلین سپریم کورٹ کا فیصلہ غیر متوقع ہے۔ یاد رہے کہ عدالت عظمیٰ نے بولسونارو کو بغاوت کی سازش کا مجرم قرار دیتے ہوئے 27 سال 3 ماہ قید کی سزا سنائی، جس پر پانچ رکنی بینچ میں سے تین ججز نے سزا کے حق میں فیصلہ دیا۔
گھر میں نظر بند بولسونارو عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ ان کے وکیل نے فیصلے کے خلاف اپیل کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کیس کی سماعت فل کورٹ (11 ججز) کرے۔
بولسونارو کے حق میں برازیل کے مختلف شہروں میں مظاہرے بھی کیے گئے۔ واضح رہے کہ سابق صدر پر 2022ء کے انتخابات کے بعد اقتدار پر قبضے کی کوشش کا الزام عائد ہے۔





تبصرے بند ہیں