قطر کے وزیراعظم آج واشنگٹن روانہ ہوں گے

Qatari Prime Minister to leave for Washington today

قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان آج واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے

امکان ہے کہ ملاقات میں اسرائیل کی جانب سے قطر پر حملے اور غزہ میں جنگ بندی مذاکرات پر تبادلہ خیال ہوگا۔

ادھر دوحہ میں حماس قیادت پر اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے چھ افراد کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی، جس میں امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی، اعلیٰ حکومتی شخصیات اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

شہداء میں حماس رہنما خلیل الحیا کے بیٹے ہمام الحیا، قطری سیکیورٹی اہلکار بدر سعد الحمیدی اور دیگر محافظ شامل تھے۔

حماس نے واضح کیا ہے کہ قیادت پر حملے کے باوجود غزہ جنگ بندی کے لیے اس کے مؤقف اور شرائط میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

READ  ایس بی سی اے نے عارف علوی کا کلینک ڈی سیل کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں